ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں قرض معافی کے باوجود کسان خود کشی پر مجبور:پرینکاگاندھی  

اتر پردیش میں قرض معافی کے باوجود کسان خود کشی پر مجبور:پرینکاگاندھی  

Sat, 27 Jul 2019 22:58:41    S.O. News Service

نئی دہلی،27/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں سوکھے اور قرض کی مار جھیل رہے کچھ کسانوں کے خودکشی کرنے کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو ریاست کی بی جے پی حکومت پر نشانہ لگایا اور سوال کیا کہ قرض معافی کے باوجود کسان خودکشی کے لئے کیوں مجبور ہو رہے ہیں؟پرینکا نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کسان فصل اگاتے ہیں، قیمت نہیں ملتی۔سوکھا اور قحط سالی پڑتی ہے، معاوضہ نہیں ملتا۔بندیل کھنڈ کے کسانوں کو ہر روز املاک ضبط کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ یہ کون سی کسان پالیسی ہے اور کیسی قرض معافی ہے جس کی وجہ کسان خودکشی پر مجبور ہورہا ہے؟ پرینکا نے جس خبر کا حوالہ دیا ہے اس کے مطابق بندیل کھنڈ کے باندہ ضلع میں گزشتہ چند دنوں کے اندر سوکھے اور قرض کی مار جھیل رہے پانچ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔


Share: